گرمائی دارالحکومت سری نگر میں مصروف ترین تین کلو میٹر طویل رام باغ جہانگیر چوک روڑ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کرنے کے نتیجے میں بالائی شہر میں بدھ کو ایک بار پھر بدترین ٹریفک جام اور افراتفری کا عالم دیکھا گیا۔
انتظامیہ
نے کلکتہ فلائی اوور سانحہ جس میں قریب دو درجن افراد جاں بحق جبکہ درجنوں دیگر زخمی ہوگئے تھے، کے تناظر میں رام باغ جہانگیر چوک روڑ پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
مذکورہ روڑ پر ابھی فلائی اوور کی تعمیر کا کام جاری ہے۔